اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: کریم آباد علاقہ کو فوج نے محاصرے میں لے لیا

ضلع پلوامہ کے کریم آباد علاقے کو فورسز اہلکاروں نے محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔

By

Published : Mar 17, 2021, 6:38 PM IST

پلوامہ: کریم آباد علاقہ کو فوج نے محاصرے میں لے لیا
پلوامہ: کریم آباد علاقہ کو فوج نے محاصرے میں لے لیا

ضلع پلوامہ کے کریم آباد علاقے کو فوج کی 55آر آر،182 بٹالین سی ار پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی ٹیم نے مشترکہ طور پر محاصرے میں لے لیا۔

محاصرے کے دوران فورسز اہلکاروں نے گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔

فوجی ذرائع کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کی چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد حفاظتی اہلکاروں نے کریم آباد، پلوامہ کو محاصرے میں لے لیا۔

محاصرے کے دوران علاقے کو جانے والی سبھی سڑکوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں اور کسی کو بھی علاقے کے اندر یا وہاں سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کریم آباد ضلع پلوامہ کا حساس ترین علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details