عید الفطر سے قبل گراں فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں انتظامیہ نے ایک قصاب کی دکان کو سربمہر کر دیا۔
نمائندے کے مطابق پانپور کے لدھو علاقے میں انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے قصاب کی دکان پر چھاپہ مارا اور انتظامیہ کے مطابق وہ سرکار کی جانب سے شائع کردہ نرخ نامے سے زیادہ قیمت پر گوشت فروخت کر رہا تھا۔