اردو

urdu

ETV Bharat / state

Burglary in Rahmoo Pulwama: نقب زنوں نے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اڑا لیے

جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع پلوامہ کے کئی دیہات میں نقب زنی کی بڑھتی وارداتوں Burglary in Rahmoo Pulwama کے سبب لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Burglary in Rahmoo Pulwama: نقب زنوں نے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اڑا لئے
Burglary in Rahmoo Pulwama: نقب زنوں نے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اڑا لئے

By

Published : Feb 3, 2022, 7:09 PM IST

پلوامہ:جنوبی کشمیر ضلع پلوامہ کے استان پورہ، رہمو میں نقب زنوں نے مبینہ طور نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کے زیورات Burglary in Rahmoo Pulwama اڑا لیے۔

نقب زنوں نے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اڑا لئے

پلوامہ کے رہمو علاقے سے تعلق رکھنے محمد اشرف وانی ولد مرحوم عبدالغنی وانی کے اہل خانہ کے مطابق دوران شب نقب زنوں نے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات سمیت نقدی بھی اڑا لی۔

محمد اشرف کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ نقب زنوں نے دوران شب گھر میں موجود نقدی سمیت زیورات اڑا لئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’صبح نیند سے جاگنے کے بعد ہم نے گھر کے کئی تالے ٹوٹے ہوئے دیکھے۔ معلوم ہوا کہ نقب زن زیورات سمیت نقدی چوری کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔‘‘

پلوامہ پولیس Pulwama Police نے معاملہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق نقب زنی کے کیسز کا سنجیدگی سے نوٹس لیا گیا ہے اور اس ضمن میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

وہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ضلع بھر میں نقب زنی کی واردات میں اضافہ ہوا ہے۔ نقب زنی کی بڑھتی واردات Pulwama Burglaryکے سبب لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details