اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: نقب زنوں نے سیب کے 250 باکس لوٹ لیے

کرکٹ کے شائقین پاکستان اور بھارت کے مقابلے میں کھیلا جانے والا کرکٹ میچ دیکھنے میں محو تھے اور اس دوران نقب زنوں نے پلوامہ میں سیب کے قریب 250 باکس لوٹ لیے۔

پلوامہ: نقب زنوں نے سیب کے 250لوٹ لیے
پلوامہ: نقب زنوں نے سیب کے 250لوٹ لیے

By

Published : Oct 25, 2021, 1:27 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ابھاما دیہات میں دوران شب نقب زنوں نے سیب کے 250 باکس (Box) لوٹ لیے۔

متاثرہ امتیاز احمد میر نے بتایا کہ علاقہ کے رہائشی پاکستان اور بھارت کے مقابلے میں کھیلے گئے کرکٹ میچ سے لطف اندوز ہورہے تھے اسی دوران نقب زنوں نے ان کے سیب کے قریب 250 باکس لوٹ لیے۔

انہوں نے چوری کئے گئے سیب کے باکس کی قیمت قریب 22 لاکھ روپے بتائی۔

انہوں نے کہا کہ سیب کے باکس بازار میں فروخت کیے جانے کے لیے باغ میں رکھے تھے تاہم صبح ہوتے ہی انہوں نے دیکھا کہ سیب کے باکس نقب زنوں نے لوٹ لیے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ابھاما گاؤں میں رواں سیزن سیبوں کی نقب زنی کی یہ دوسری واردات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details