ضلع پلوامہ کے گاؤں دربگام میں چوروں نے جموں اینڈ کشمیر بینک کی ایک شاخ سے پیسے چرانے کی کوششں کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق 19 اور 20 مئی کی درمیانی شب میں کچھ نامعلوم چوروں نے پلوامہ ضلع میں جے کے بینک دربگام برانچ سے پیسے چرانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہو چکے ہیں۔
بینک برانچ کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ چوروں نے بینک برانچ کی کھڑکی کو نقصان پہنچایا ہے اور بینک میں داخل ہونے کے باوجود چوری کرنے والوں نے کوئی نقد رقم نہیں لوٹی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر پنچایت میں پانچ کووڈ بیڈ تعمیر کرنے کو منظوری
بینک کے ایک ملازم کا کہنا ہے کہ جوں ہی یہ اندیشہ ہوا کہ بینک میں چوری کرنے کی کوشش کی گئی ہے، اسی وقت پولیس سٹیشن راجپورہ کو مطلع کیا گیا جس کے بعد پولیس کی ٹیم حقائق جاننے کے لئے پہنچ گئی اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔