ترال:میونسپل کمیٹی ترال نے بنگ کے خلاف مہم شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں کمیٹی نے شریف آباد ترال میں سڑک کے کناروں اور سرکاری اراضی سے خود رو بنگ کو تباہ کیا ہے۔ یہ مہم کمیٹی کے چیئرمین منظور احمد خان اور ایگزیکٹو افسر اقبال احمد کی نگرانی میں شروع کی گئی۔ اس مہم کے تحت شریف آباد میں پھیلی جنگلی بھنگ کی کاشت کو بڑے پیمانے پر تباہ کیا گیا، جبکہ کمیٹی کے صفائی کرمچاریوں کے ساتھ ساتھ جے سی بھی کو بھی کام پر لگایا گیا تھا تاکہ اس خودرو بھنگ کو نیست ونابود کیا جاسکے۔
وہیں مقامی لوگوں نے کمیٹی کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم کو اچھی پہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم کو جاری رکھا جانا چاہیے۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کمیٹی کے ایک کونسلر طاہر منصور نے بتایا کہ قصبے میں یہ مہم جاری رہے گی اور ہر وارڈ میں اس جنگلی بھنگ کو تباہ کیا جائے گا،تاکہ اس کا بُرا اثر نوجوانوں پر نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ منشیات نے ہمارے سماج کو بری طرح سے جکڑ دیا ہے اور آیے روز اس حوالے سے خبریں منظر عام پر آتی ہیں۔انہوں نے عوام سے منشیات مخالف مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی۔