جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے چرسو اونتی پورہ علاقہ میں یونانی میڈیسن اینڈ سرجری (بی یو ایم ایس) کا طالب علم عادل رشید بھٹ گزشتہ چار روز سے لاپتہ تھا اور اب بتایا جاتا ہے کہ اس نے عسکری صف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
سوشل میڈیا پر عادل کی ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ عسکری صف میں شمولیت کا اعلان کرتا ہے۔ وہ ویڈیو میں گھر والوں سے کہتا ہے کہ اس نے عسکری صف میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور اسے ڈھونڈنے کی کوشش نہ کی جائے۔
بی یو ایم ایس کا طالب علم عسکری صف میں شامل
بتایا جاتا ہے کہ عادل راشد بھٹ ولد عبد الرشید بھٹ طبیہ کالج سمبل - بانڈیپورہ میں بی یو ایم ایس کے آخری سمسٹر کا طالب علم تھا اور منگل کی سہ پہر سے لاپتہ ہے۔
بی یو ایم ایس طالب علم عسکری صف میں شامل
ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ اس نے 'دی رزسٹنس فرنٹ' (ٹی آر ایف) تنظیم میں شمولیت اخیتار کی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ عادل راشد بھٹ ولد عبد الرشید بھٹ طبیہ کالج سمبل - باندی پورہ میں بی یو ایم ایس کے آخری سمسٹر کا طالب علم تھا اور منگل کی سہ پہر سے لاپتہ ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے علاقے کے تین نوجوان جولائی 2020 سے عسکریت پسندی میں شامل ہوگئے ہیں۔ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ اونتی پورہ سے تعلق رکھنے والا بی یو ایم ایس طالب علم لاپتہ ہے اور اس کا پتہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔
پولیس نے فی الحال اس سلسلہ میں کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔