اونتی پورہ پولیس نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے بڈگام سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو نقلی بندوق کی نوک پر ایک شخص کو لوٹنے کی کوشش کر رہا تھا۔
پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کر کے مزید کارروائی شروع کی ہے۔ پولیس کی جانب سے موصولہ ایک بیان میں بتایا کہ پولیس اسٹیشن اونتی پورہ نے ایک شخص کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ نیشنل ہائوے پر بارسو اونتی پورہ کے قریب ایک شخص سے زبردستی رقم لینے کی کوشش کر رہا تھا۔