پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی جانب سے شروع کیے گئے ڈیٹا انٹری آپریٹر کورس اور کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ کورس کے 45 دنوں کے اختتام پر آج کرشی وگیان کیندر ملنگپورہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ان کورس کا انعقاد 33 بٹالین بی ایس ایف نے سوک ایکشن پروگرام 2022-23 کے تحت کرشی وگیان ملنگپورہ کے اشتراک سے کیا تھا۔ اس موقع پر اشوک یادو انسپکٹر جنرل بی ایس ایف کشمیر فرنٹیئر نے مہمان خصوصی کے طور پروگرام میں شرکت کی،جبکہ بی ایس ایف کے دیگر افسران ،کرشی وگیان کیندر کے افسران اور طلبہ کی ایک اچھی تعداد نے بھی پروگرام میں شرکت کی ہے۔
اس 45 روزہ پروگرام میں علاقہ کے بچوں کو ڈیٹا انٹری آپریٹر کورس اور کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ کورس کی مفت تربیت دی گئی۔اس حوالے سے کچھ طلبہ نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اس پروگرام سے کافی فائدہ حاصل ہوا ہے- انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف اور کرشی وگیان ملنگپورہ نے انہیں سوک ایکشن پروگرام کے تحت مفت کورس میں تربیت دی او اس سے پہلے انہیں کمپوٹر کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں تھا۔ آئی جی بی ایس ایف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایف سیوک ایکشن پروگرام کے تحت بہت سارے ایسے پروگرام کا انعقاد کرتی ہے جس سے عام لوگوں کو طرح طرح کے فائدے حاصل ہوتے ہیں۔