پلوامہ:بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان جو فلم ’’ڈنکی‘‘ کی شوٹنگ کے لیے کشمیر میں ہیں نے آج متذکرہ فلم کے ایک سین کی شوٹنگ پنجگام اونتی پورہ میں کی۔اس سلسلے میں آج صبح سے ہی پورے علاقے میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے جس دوران تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے تھے،جبکہ شارخ خان کی ایک جھلک دینے کے لیے اگرچہ کئی مداحوں نے آگے بڑھنے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے انہیں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس دوران میڈیا سے وابسطہ افراد کو بھی فلم کی شوٹنگ کے مقام تک نہیں پہنچنے دیا گیا ،البتہ بانہال بارہمولہ ریلوے سروس بلاخلل جاری رہی۔
Dunki Film Shooting In Pulwama بالی ووڈ کنگ خان نے پنزگام پلوامہ میں فلم کی شوٹنگ کی - فلم ڈنکی کی شوٹنگ کشمیر میں
جمعرات کے روز بالی ووڈ معورف اداکار شاہ رخ خان نے پنزگام پلوامہ کے ریلوے اسٹیشنم کے نزدیک فلم ڈنکی کی شوٹنگ کی ہے ۔ اس سے پہلے شاہ ڑخ خان نےسونہ مرگ کے تھجواس گلیشئر پر ڈنکی فلم کے گانے کی شوٹنگ کی تھی۔
بتادیں کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ان دنوں کشمیر میں اپنی آنے والی فلم ڈنکی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اداکار نے گذشتہ کچھ دن سونہ مرگ کے تھجواس گلیشئر پر ڈنکی فلم کے گانے کی شوٹنگ کی تھی۔اگر چہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تاہم لوگوں کی بڑی تعداد بالی ووڈ کے بادشاہ کو دیکھنے کے لئے پنز گام آئی ہوئی تھی۔ درین اثناہ، جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنھا نے بھی سرینگر کے مضافات میں ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پچھلے سال جموں و کشمیر میں بالی ووڈ کی متعدد فلموں کی شوٹنگ ہوئی تھی اور اس سال انتظامیہ اس کا ریکارڈ توڑ دے گی کیونکہ مزید فلموں کی شوٹنگ کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:SRK in Pulwama پلوامہ میں پہلی بار بالی ووڈ فلم کی شوٹنگ، مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر
واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان نے فلم "جب تک ہے جان" کی شوٹنگ کے 12 سال بعد کشمیر کا دوبارہ دورہ کیا۔ فلم ڈنکی میں مرکزی اداکارہ تاپسی پنو ہیں اور اس فلم کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی ہیں۔