اردو

urdu

ETV Bharat / state

Blood Donation Camp in Khrew Pampore: کھریو، پانپور میں خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد - جنوبی کشمیر

ضلع پلوامہ کے کھریو، پانپور میں منعقد کیے گئے خون کا عطیہ کیمپ Blood Donation Camp in Khrew Pampore میں درجنوں نوجوانوں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔

Blood Donation Camp in Khrew: کھریو، پانپور میں عطیہ خون کیمپ منعقد
ضلع پلوامہ کےکھریو علاقے میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد

By

Published : Jan 3, 2022, 7:17 PM IST

Updated : Jan 3, 2022, 8:57 PM IST

جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع پلوامہ کے کھریو، پانپور میں رضا کار تنظیم بلڈ ڈونرس کشمیر نے محکمۂ صحت کشمیر کے اشتراک سے خون کا عطیہ کیمپ Blood Donation Camp in Khrewمنعقد کیا۔

Blood Donation Camp in Khrew: کھریو، پانپور میں عطیہ خون کیمپ منعقد

کھریو، پانپور میں منعقد کیے گئے خون کا عطیہ کیمپ میں 60 کے قریب نوجوانوں نے خون کا عطیہ پیش Blood Donation Camp in Pampore کیا۔

محکمہ صحت کے افسران نے رضا کار تنظیم کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے عوام الناس سے خون کا عطیہ کیمپ میں شرکت کرکے انسانی جانوں کے زیاں سے بچنے کے لئے سامنے آنے کی تلقین کی۔

انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کے متعدد اسپتالوں خصوصا زچہ بچہ اسپتال میں کسی بھی وقت خون کے عطیہ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ہنگامی صورتحال کے دوران ضرورتمند مریضوں کی جان بچانے کے لیے قبل از وقت ہی اس طرح کے بلڈ ڈونیشن کیمپس منعقد کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں سے خون کا عطیہ کیمپس میں زیادہ سے زیادہ خون کا عطیہ پیش کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ دینے سے انسانی جسم پر کوئی منفی اثر مرتب نہیں ہوتا بلکہ اس سے قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

Last Updated : Jan 3, 2022, 8:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details