اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tral Blood Donation Camp: سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال میں بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد

دو اکتوبر تک جاری رہنے والے سیوا پکھواڑا مہم کے تحت جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

a
a

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 4:27 PM IST

سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال میں بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد

پلوامہ (جموں کشمیر) :سب ضلع اسپتال (ایس ڈی ایچ) ترال میں ایک بلڈ ڈونیش کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ عطیہ خون کیمپ کا افتتاح اے ڈی سی ترال ساجد یحییٰ نقاش نے کیا جبکہ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ ترالی اور بی جے پی مہیلا صدر پلوامہ دیویندر کور بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر متعدد رضاکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ ’’خون کا عطیہ دینے سے کسی دوسرے انسان کی جان کو بچایا جا سکتا ہے اور خون عطیہ کرنے سے انسان کی صحت پر کوئی منفی اثرات نہیں پڑتے۔‘‘ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے ڈی سی ترال ساجد یحییٰ نقاش نے بتایا کہ ’’آج سیوش مان بھاو کے اس موقع پر رضاکاروں نے خون کے پچیس پائنٹس ڈونیٹ کیے، اور عطیہ کیے ہوئے اس خون کو ضرورت مند انسانوں کی جان بچانے کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔‘‘

مزید پڑھیں:Blood Donation Camp at Sonamarg: سونہ مرگ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ

اس موقع پر اوتار سنگھ ترال نے بتایا کہ ’’ملک کے وزیر اعظم نریندرمودی کے یوم پیدائش سترہ ستمبر سے دو اکتوبر تک سیوا پکھواڑا منایا جا رہا ہے، جس دوران پارٹی کارکنان خون کا عطیہ پیش کرنے کے علاوہ دیگر کئی عوامی فلاحی سرگرمیوں میں شمولیت کریں گے۔‘‘ یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی نریندر مودی کے یوم پیدائش کے موقع پر ہفتہ بھر تک ’’سیوا پکھواڑا‘‘ منایا گیا اور دوان ملک بھر میں بلڈ ڈونیشن کیمپکس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں رضاکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details