اردو

urdu

ETV Bharat / state

Blood Donation Camp پلوامہ میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد - خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

جموں وکشمیر یتیم فاؤنڈیشن نے ضلع پلوامہ کے کوویڈ ہسپتال میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں تقریباً 40 نوجوانوں نے خون کا عطیہ کیا۔

blood-donation-camp-at-pulwama-organised-by-jk-yateem-foundation
پلوامہ میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

By

Published : Jul 25, 2023, 3:17 PM IST

پلوامہ میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں منگل کے روز جموں وکشمیر یتیم فاؤنڈیشن نے کووڈ ہسپتال پلوامہ میں ایک خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں 40 کے قریب نوجوانوں نے رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ کیا۔اس کیمپ کا افتتاح ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیپارٹمنٹ کمشنر ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز نے کیا جبکہ ان کے ہمراہ یتیم فاؤنڈیشن کے ممبران بھی موجود تھے۔

اس کیمپ کا افتتاح ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیپارٹمنٹ کمشنر ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز نے کیا جبکہ ان کے ہمراہ یتیم فاؤنڈیشن کے ممبران بھی موجود تھے۔اس موقع پر مولوی محمد عبداللہ اینگر نے بات کرتے ہوئے کہا فاؤنڈیشن آج تک کئی سارے فلاحی کام انجام دیتا رہا اور اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آج یہاں پر خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جس میں رضاکارانہ طور نوجوانوں نے شرکت کی اور خون کا عطیہ کیا۔

مزید پڑھیں:Blood Camp in Srinagar دعوت اسلامی کی جانب سے سری نگر میں بلڈ کیمپ

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیپارٹمنٹ کمشنر ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز نے کہا کہ اس وقت ایام محرم جاری ہے جس دوران خون کی زیادہ ضرورت پڑتی ہے اور اس موقع پر فاؤنڈیشن نے خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جو عزاداروں کے کام آسکتا ہیں۔انہوں نے کہا ہر ایک شخص کو خون کا عطیہ کرنا چاہیے کیونکہ خون کسی کی زندگی کو بچانے کے کام آسکتا ہے۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر یتیم فاؤنڈیشن ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو جموں وکشمیر میں فلاحی کاموں کو انجام دے رہے ہیں جس میں بچوں کو تعلیم کے نور سے آرستہ، غریب لڑکیوں کی شادی، بیواؤں کی مالی امداد وغیرہ شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details