پلوامہ: ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے آج 'سوچھتا ہی سیوا ' پروگرآم کے تحت ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں بلاک ڈیولوپمنٹ آفسر پانپور محمد اشرف، بی ڈی سی چیرمین پانپور میر الطاف احمد، آنگن واڑی پروکٹ آفسر مصرہ بانوں کے علاوہ متعلقہ محکموں کے دیگر افسرآں اور آنگن واڑی ورکرس کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ Block Pampore Organises a Rally Under Swatchta hi Sewa
Swatchta Campaign in Pulwama سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت پانپور میں ریلی کا اہتمام - block pampore organises Swatchta hi sewa
بی ڈی سی چیرمین الطاف میر نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد عام لوگوں کو صفائی ستھرائی کے بارے میں جانکاری دینا تھا، تاکہ وہ قصبہ پانپور کو صاف و شفاف اور خوبصورت بنانے میں انتظامیہ کو تعاون پیش کریں۔ A Rally Under Swatchta hi Sewa
سوچھتا ہی سیوا ریلی کی شروعات بلاک آفس پانپور سے کدلہ بل تک کی گئی جہاں ریلی اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کے دورآن عام لوگوں، راہگیروں اور دکانداروں کو صاف و صفائی کے بارے میں جانکاری دی گٸ۔ انہیں کہا گیا کہ وہ اپنے آس پڑوس میں گندگی نہ ڈالیں اور نہ پالتھین تھیلوں کا استعمال کریں۔
پروگرآم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بی ڈی سی چیرمین الطاف میر نے کہاکہ اس پروگرآم کا مقصد عام لوگوں کو صفائی ستھرآئی کے بارے میں جانکاری دینا تھا تاکہ وہ قصبہ پانپور کو صاف و شفاف اور خوبصورت بنانے میں انتظامیہ کو تعاون پیش کریں۔ بلاک ڈیولوپمنٹ آفسر پانپور محمد اشرف نے کہاکہ لوگوں کو چاہے کہ وہ صاف و صفائی کے ساتھ ساتھ پالتھین کے استعمال سے اعتراض کریں تاکہ بیماریوں سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں: