اردو

urdu

ETV Bharat / state

Block Diwas in Awantipora اونتی پورہ میں بلاک دیوس کا اہتمام - بلاک دیوس اونتی پورہ میں

اونتی پورہ میں ڈی سی پلوامہ بصیر الحق چودھری کی صدارت میں نے بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران ضلع انتظامیہ کے افسران نے علاقہ کے لوگوں کے مسائل سنے اور سینکڑوں شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا۔ ڈی سی نے آج جنگلات محکمے کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا۔Block Diwas in Awantipora

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 17, 2022, 10:15 PM IST

اونتی پورہ:ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے آج نیو ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس کانجی ناگ اونتی پورہ میں لوگوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاک دیوس لوگوں تک پہنچنے میں کارگر ثابت ہو رہا ہے۔Block Diwas in Awantipora
ڈی سی پلوامہ نے پورا دن بلاک اونتی پورہ میں گزارا اور لوگوں کے مسائل اور شکایات کے ازالے کے لیے ان کی بات سنی۔ انہوں نے سینکڑوں شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا۔

اونتی پورہ میں بلاک دیوس کا اہتمام

اس موقع پر ان کے ساتھ ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ، ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف، اے ڈی ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ شری ظفر احمد شال، اے سی ڈی پلوامہ ڈاکٹر فرحت، صدر میونسپل کمیٹی شمیمہ رینہ ، بی ڈی سی چیئرمین عبدالاحد، تحصیلدار آونتی پورہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ اور دیگر تمام ضلعی آفیسران موجود تھے ۔

مزید پڑھیں:Public Darbar in Tral کہلیل ترال میں عوامی دربار منعقد


اس موقع پر ڈی سی بصیر الحق چودھری نے بتایا کہ پلوامہ ضلع میں اب سالانہ پلان ساڑھے سات کروڈ روپے کا بنتا ہے اور یہ ضلع ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ڈی سی موصوف نے جنگلات محکمہ کی جانب سے ایک شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details