ترال:سب ضلع انتظامیہ ترال کی طرف سے آج ہندورہ ترال میں بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا۔ اس بلاک دیوس کی صدارت اے ڈی سی ترال شبر احمد رینا نے کی،جبکہ اس موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ تمام سب ضلع افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی دیہات لرو ،واگڈ اور دیگر مضافات سے عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر عوام نے اپنے اپنے مسائل متعلقہ محکموں کے سامنے رکھے۔ وہیں افسران نے لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔
اس موقع پر ایڈیشل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے اپنے خطاب میں کہا کہ پبلک آؤٹ ریچ پروگرام لوگوں کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے کا ایک راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم بلاک کے ایک حصے کے طور پر جمع ہونے والے لوگوں کے عوام کو گھر کی دہلیز پر انتظامیہ فراہم کرنا ان کا منشا ہے اور عوام کو چاہیے کہ وہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھاییں تاکہ وہ معاشی، طور خود کفیل ہوں۔