اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانپور میں بلاک دیوس پروگرام منعقد - کشمیر میں ترقی

جنوبی ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے ٹاون ہال میں آج بلاک دیوس پروگرام منعقد کیا گیا جس دوران لوگوں نے اپنے مطالبات و شکایات انتظامیہ کے مختلف محکموں کے سامنے رکھے۔

پانپور میں بلاک دیوس پروگرام منعقد
پانپور میں بلاک دیوس پروگرام منعقد

By

Published : Oct 7, 2020, 8:14 PM IST

پروگرام کےدوران قصبہ پانپور کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں اور وفود نے متعلقہ علاقے کی شکایات درج کروائے، تاکہ تعمیر و ترقی کے لحاظ سے انہیں مشکلات کا ازالہ ہو سکے اور ان کے علاقے میں ترقی کا نیا دور شروع ہو جائے۔

پانپور میں بلاک دیوس پروگرام منعقد
پروگرام میں اے ڈی سی اونتی پورہ، بلاک ڈیولپمنٹ افسر پانپور اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود رہے۔پروگرام کے دوران اے ڈی سی اونتی پورہ ظفر احمد شال نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ اُن کے جاٸز مطالبات جلد ہی حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام لوگوں تعمیر وترقی کے لیے بہترین ذریعہ ہے اور لوگوں کو متعلقہ علاقے کے شکایات یہاں درج کرانے چاہیے تاکہ ہر گاوں میں تعمیر وترقی کو ممکن بنایا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details