بلاک دیوس میں EPIC رجسٹریشن کاؤنٹر بھی متعارف کرایا گیا۔ ساتھ ہی اسپورٹنگ کٹس، ڈومیسائل سرٹیفکٹ، انکم سرٹیفکٹ، جاب کارڈز، کے سی سی کارڈز اور لیبر کارڈز اور ڈرائیونگ لائسنس تقسیم کیا گیا۔
پلوامہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر راگھو لنگر بھی اس موقع پر موجود رہے۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر پلوامہ اور تحصیلدار پلوامہ کے ساتھ بھی اس موقع پر ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 'بلاک دیوس اب ایک باقاعدہ خصوصیت ہے اور انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس میں شریک ہوں۔'
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ متحرک رہیں اور لوگوں تک رسائی حاصل کریں تاکہ پہل کا مقصد پورا ہو۔