اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tral Jamia Masjid Admin Appeals for Donation جامع مسجد ترال میں آتشزدگی، عوام سے امداد کی اپیل - آتشزگی میں جامع مسجد کو ہوئے نقصان

ترال علاقے کے باشندوں نے آتشزگی میں جامع مسجد کو ہوئے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صاحب ثروت افراد سے امداد کی اپیل کی۔

جامع مسجد ترال میں آتشزدگی، عوام سے امداد کی اپیل
جامع مسجد ترال میں آتشزدگی، عوام سے امداد کی اپیل

By

Published : May 13, 2023, 7:27 PM IST

جامع مسجد ترال میں آتشزدگی، عوام سے امداد کی اپیل

پلوامہ (جموں و کشمیر) :جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے پائین علاقے میں واقع معروف مرکزی جامع مسجد نور الاسلام میں بدھ کی صبح قریب آگ نمودار ہوئی۔ آگ مسجدشریف کی تیسری منزل سے نمودار ہوئی جس نے لمحوں میں پوری مسجد کے بالائی حصے کو اپنی زد میں لے لیا۔ مقامی رضا کاروں، فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز اور جموں و کشمیر پولیس اہلکاروں نے اگر چہ آگ پر قابو پانے کی پوری کوشش کی اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا، تاہم لوگوں کے مطابق ’’فائر سروسز میں کم نفری اور صرف ایک فائر گاڑی کی موجود گی کی وجہ سے آگ نے مسجد کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔‘‘ وہیں اس سانحہ کے حوالہ سے مقامی باشندوں، مسجد انتظامیہ نے عوام الناس سے مسجد شریف کی مرمت کے لئے دل کھول کر عطیہ پیش کرنے کی اپیل کی ہے۔

آتشزدگی کے فوراً بعد کئی سیاسی، سماجی کارکنان نے مرکزی مسجد کا دورہ کرکے آگ سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔ سیاسی و سماجی کارکنان نے آتشزدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسجد کی تعمیر و مرمت کے لیے عوام الناس سے چندہ کی اپیل کی ہے۔ محمد اقبال ریگو نامی ایک مقامی شہری نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ’’آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ‘‘ کیا ہے۔ ڈی ڈی سی ممبر، ترال، ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے دارالعلوم نور الاسلام پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور ادارے کے مہتمم مولوی قطب الدین سے ملاقات کی اور اس سانحے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گیارہ ہزار روپے کی چیک ادارے کو پیش کی اور عوام سے فراخدلانہ امداد کا مظاہرہ کرنے کی بھی اپیل کی۔

ادھر، ایک مقامی سماجی تنظیم، اسٹیزن کونسل ترال کے سربراہ فاروق ترالی نے بھی ادارے کا دورہ کیا اور ادارے کے لیے چندہ جمع کرنے کی اپیل کرنے کے علاوہ علاقے میں مزید فائر سروس اسٹیشن تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’اگر علاقے میں ایک سے زائد فائر گاڑیاں موجود رہتیں تو شاید آگ کی وجہ سے اتنا نقصان نہ ہوا ہوتا۔‘‘ اے ڈی سی ترال، سجاد یحییٰ نقاش، نے میڈیا کو بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور ترال انتظامیہ بھی جامع مسجد کی تعمیر کے لیے پوری معاونت کرے گی۔ ادھر، ادارے کی انتظامیہ نے بھی عوام سے چندہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے بینک اکاونٹ نمبر بھی شائع کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details