مقامی سیاسی جماعتوں نے عوام کو گمراہ کیا: بی جے پی - Mohd yaqoob slams Gupkar Alliance
گپکار الائنس کا دکر کرتے ہوئے بی جے پی رہنما نے کہا کہ پارٹی کو کچھ حد تک نقصان ہو سکتا ہے۔ تاہم انہیں کچھ زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔
'مقامی سیاسی جماعتوں نے عوام کو گمراہ کیا'
بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ ونگ کے لیڈر محمد یعقوب نے آج ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے جموں کشمیر میں ترقی کی راہ ہموار کی ہے۔
انہوں نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پر الزام عائد کیا اور کہا کہ 'ان پارٹیوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق کو پامال کیا ہے۔ جو کام گذشتہ 70 برسوں میں ان جماعتوں نے نہیں کیا وہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کچھ سالوں میں کر کے دکھایا۔'