پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے راجپورہ علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کارکنان کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں حلقہ راجپورہ کے بی جے پی کارکنان اور حامیوں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران کارکنان پر زور دیا گیا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کے لئے ٹھوس اقدمات اٹھائی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے پوری لگن کے ساتھ کام کریں۔ کارکنان پر زور دیا گیا کہ وہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے اپنے علاقوں میں تیاریاں شروع کریں تاکہ بی جے پی آنے والے انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ حکومت قائم کرے۔
میٹنگ کے دوران کارکنان نے بھی اپنے اپنے مسائل کے بارے میں لیڈران کو آگاہ کیا۔ کارکنان نے دعویٰ کیا کہ لوگ بی جے پی پر پورا اعتماد رکھتے ہیں اور کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہی عوامی مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے پیش پیش رہتی ہے۔ بی جے پی، ضلع پلوامہ کے ڈسٹرکٹ وائیس پریزیڈننٹ سرور حسین نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لوگوں کی خدمت کے لئے ہروقت تیار رہتی ہے جس کی وجہ سے لوگ جوق در جوق بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آنے والے انتخابات میں بی جے پی اپنے دم پر اور بھاری اکثریت کے ساتھ جموں و کشمیر میں حکومت قائم کرے گی۔