جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ گپکار اعلامیہ پر دستخط کرنے والے وہی لوگ ہیں جو اپنے آپ کو بچانے کے لیے سیاست کا لبادہ اوڑھ رہے ہیں۔
انھوں نے گپکار الائنس کو گینگ نام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گپکار گینگ میں وہی لوگ شامل ہیں جنھوں نے آج تک جموں و کشمیر کے قدرتی وسائل کو برباد کیا ہے، انھوں نے روشنی ایکٹ اور کرکٹ میں اربوں روپیے کی بدعنوانی کی ہے، گپکار گینگ میں شامل سیاست دان چاہے وہ محبوبہ مفتی ہوں یا عمر عبداللہ دونوں نے ڈی ڈی سی انتخابات کا بگل بجنے سے قبل یہ دعویٰ کر رہے تھے کہ وہ صرف اسٹیٹ ہوڈ کی واپسی اور دفعہ 370 کی بحالی کے بعد ہی کسی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے سوچ سکتے ہیں، تاہم آج وہ کس منہ سے ڈی ڈی سی انتخابات میں شمولیت کر رہے ہیں۔