اردو

urdu

ETV Bharat / state

Altaf Thakur on Ghulam Nabi Azad غلام نبی آزاد کی انٹری علاقائی پارٹیوں کے لیے پریشانی، الطاف ٹھاکر - جموں وکشمیر ترجمان الطاف ٹھاکر

الطاف ٹھاکر نے کہا کہ غلام نبی آزاد کے نئی سیاسی پارٹی لانچ کرنے سے بی جے پی کو کوئی نقصان نہیں ہے، البتہ اس سے علاقائی پارٹیوں کی نیند خراب ہوگئی ہے۔ آزاد کی انٹری علاقائی پارٹیوں کے لیے پریشانی ہے۔ Altaf Thakur on Ghulam Nabi Azad

Altaf Thakur on Ghulam Nabi Azad
غلام نبی آزاد کی انٹری علاقائی پارٹیوں کے لیے پریشانی، الطاف ٹھاکر

By

Published : Sep 4, 2022, 4:19 PM IST

ترال: غلام نبی آزاد کے کانگریس چھوڑنے Ghulam Nabi Azad's Congress Exit اور اس کے بعد سیاسی لیڈران کے آزاد اتحاد کے ساتھ شامل ہونے پر بی جے پی کے جموں وکشمیر ترجمان الطاف ٹھاکر کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ الطاف ٹھاکر نے کہا کہ غلام نبی آزاد کے نئی سیاسی پارٹی لانچ کرنے سے بی جے پی کو کوئی نقصان نہیں ہے، البتہ اس سے علاقائی پارٹیوں کی نیند خراب ہوگئی ہے۔

غلام نبی آزاد کی انٹری علاقائی پارٹیوں کے لیے پریشانی، الطاف ٹھاکر

چھترگام ترال میں ایک سکھ سماگم میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جموں و کشمیر ترجمان الطاف ٹھاکر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کی انٹری سے بی جے پی متاثر نہیں ہوگی کیونکہ ہماری پارٹی نہ صرف ملک بلکہ دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہے۔ الطاف ٹھاکر نے دعویٰ کیا کہ آنے والے انتخابات میں بی جے پی ڈیڑھ سو سے زائد سیٹوں پر جیت درج کرے گی اور اپنے دم پر حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: PDP on Ghulam Nabi Azad's Congress Exit غلام نبی آزاد کے کانگریس چھوڑنے پر پی ڈی پی کا ردعمل

الطاف ٹھاکر کا کہنا تھا کہ آزاد صاحب ایک قد آور لیڈر ہیں اور ان کی اپنی سیاسی پارٹی کے اعلان سے اے ٹیم یا بی ٹیم کو نقصان پہنچ سکتا ہے مگر ہمیں نہیں کیونکہ ہماری پارٹی زمینی سطح پر انتہائی مضبوط ہے۔ Altaf Thakur on Ghulam Nabi Azad

ABOUT THE AUTHOR

...view details