ترال:’’نیشنل کانفرنس و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں خصوصاً گجر بکروال طبقے سے وابستہ افراد کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا۔ ان پارٹیوں کے لیڈران صرف دفعہ 370 کے نام پر سیاست کر رہے ہیں NC PDP playing Politics on Article 370۔ انہوں نے 70 برسوں کے دوران اس کی حفاظت کیوں نہیں کی۔‘‘
ان باتوں کا اظہار بی جے پی لیڈر اور ایس ٹی مورچہ (پلوامہ) کے جنرل سیکریٹری عبدالرشید گوجر نے دودھ مرگ، ترال میں منعقدہ آگاہی پروگرام کے حاشیے پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ کیا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقلیتی یونٹ کی جانب سے جنوبی کشمیر South Kashmir کے دودھ مرگ، ترال میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا BJP Organized Awareness Camp in Tral جس میں گجر طبقے کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مرکزی حکومت کی جانب سے وضع کی گئی مختلف اسکیمز کے بارے میں عوام کو جانکاری دی گئی۔
پروگرام میں ایس ٹی مورچہ کے جنرل سیکریٹری برائے پلوامہ، عبدالرشید گوجر نے عوام سے انتظامیہ کو تعاون دینے اور دور افتادہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا تعاون دینے کی اپیل کی۔