پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شجر کاری مہم کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع کے ارہل علاقے میں قائم گورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول ارہل سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں سو سے بھی زائد درخت لگائے۔ بی جے پی کی جانب سے 'سیوا پکھواڑا' مہم کے تحت شجر کاری انجام دی گئی۔ Plantation Drive at Arhal Pulwama
BJP Plantation Drive ارہل، پلوامہ میں بی جے پی کی شجرکاری مہم - ارہل، پلوامہ شجرکاری
ضلع پلوامہ کے ارہل علاقے میں بی جے پی کی جانب سے منعقد کی گئی شجرکاری مہم کے دوران ایک سو سے زائد پودے لگائے گئے۔ BJP Plantation Drive in Pulwama
شجر کاری مہم کے تحت علاقے کے مختلف سرکاری اسکولوں میں درخت لگائے گئے۔ شجر کاری مہم میں اسکولی بچوں، اسکول اسٹاف کے علاوہ بی جے پی کے کئی کارکنان نے شرکت کی۔ وہیں بی جے پی کے ضلع صدر نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ارہل کے اسکول عملہ سے بھی مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسکول انتظامیہ نے بی جے پی لیڈر کے ساتھ مختلف مسائل شیئر کیے۔ BJP Organised Plantation Drive at Govt Hr Sec School Arhal Pulwama
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی جے پی ضلع صدر سجاد رینہ نے عوام خصوصاً طلبہ کو شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ دریں اثناء، انہوں نے انتظامیہ سے ارہل ہائر سیکنڈری اسکول میں طلبہ کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کرنے کی اپیل کی۔