اونتی پورہ:بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے آج گوری پورہ اونتی پورہ میں عوامی دربار کا اہتمام کیا گیا۔ عوامی دربار میں بی جے پی کے سینیئر لیڈارن نے شرکت کی۔BJP Awami Darbar in Awantipora
عوامی دربار میں بی جے پی جموں و کشمیر ترجمان الطاف ٹھاکر اور نائب صدر پلوامہ محمد شفیع وانی بھی موجود تھے۔ عوامی دربار میں گوری پورہ کے مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے مسائل لیڈران کی نوٹس میں لائے۔ اس موقع پر محمد شفیع وانی نے اپنے پی آر آئی فنڈس میں مقامی پرائمری اسکول کے لیے چھ لاکھ روپے اور اسکول لیب کے لیے دو کمپوٹر دینے کا اعلان کیا ہے۔