اردو

urdu

ETV Bharat / state

Modi Govt Nine Years مودی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر بی جے پی کا اونتی پورہ میں پروگرام منعقد - بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر

بی جے پی نے منگل کے روز نورپورہ اونتی پورہ میں پروگرام کا اہتمام کیا۔ پروگرام میں پنچایتی اور یو ایل بی انتخابات کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی گئی۔

bjp-organised-programme-in-awantipora-on-completion-of-modi-govt-nine-years
Etv Bharat بی جے پی کا اونتی پورہ میں پروگرام منعقد

By

Published : Aug 1, 2023, 10:01 PM IST

مودی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر بی جے پی کا اونتی پورہ میں پروگرام منعقد

اونتی پورہ(پلوامہ):مودی حکومت کے نو سال بے مثال پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے منگل کے روز نورپورہ اونتی پورہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر، ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ اوتار سنگھ اور نائب صدر پلوامہ ماہی عرفانہ بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ بی جے پی کو مضبوط کریں، کیونکہ یہ پارٹی سب کا ساتھ سب کا وکاس لیکر آگے ِبڑھ رہی ہے۔

اس موقع پر مقررین نے بتایا کہ بی جے پی کے دور میں ملک نے جس طرح نو سال کے اندر ترقی کی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت نے ملک کو آج دنیا کے سامنے جس طرح پیش کیا ہے وہ سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکز نے کئی اہم اسکیمیں شروع کی ہیں اور ان کا فائده ملک کے ہر کونے میں غریب کو مل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:Bjp on pagd rift: گپکار الائینس کا شیش محل بالآخر زمین بوس، بی جے پی
بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر نےم اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے دور، میں کشمیر تبدیل ہوا ہے اور آج یہاں امن برقرار ہے اور یہی وجہ ہے کہ ریکارڈ نمبر سیاح یہاں پہنچ رہے ہیں۔ الطاف ٹھاکر نے مزید بتایا کہ آج کی تقریب میں آنے والے پنچایتی انتخابات کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details