پلوامہ:’’سبھی مقامی سیاسی جماعتوں - نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی - میں خاندانی راج کا سلسلہ جاری ہے۔ صرف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہی ایک ایسی جماعت ہے جہاں کارکردگی کی بنیاد پر افراد کو پروموٹ کیا جاتا ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار بی جے پی لیڈر سجاد رینا نے پلوامہ میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔ BJP on Farooq Abdullah
رینا نے کہا کہ ’’غیر بی جے پی جماعتیں عملی طور پر اس بات کا ثبوت دے رہی ہے کہ ان میں شخصی راج آج بھی قائم و دائم ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو عمر رسیدہ فاروق عبداللہ کو پھر سے نیشنل کانفرنس کا صدر منتخب نہ کیا جاتا۔‘‘ رینا نے دعویٰ کیا کہ ’’بی جے پی ہی واحد ایک ایسی جماعت ہے جہاں کارکردگی کی بنیاد پر افراد کو پارٹی میں جگہ بھی دی جاتی ہے اور پروموشن بھی۔‘‘J and K Dynastic Politics