پلوامہ (جموں کشمیر) :بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) مہیلا مورچہ کی جانب سے بدھ کو ضلع پلوامہ کے چندری گام، ترال میں آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ آگاہی پروگرام میں بی جے پی مہیلا مورچہ عہدیداروں سمیت مقامی خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آگاہی پروگرام میں مرکزی سرکار کی مختلف اسکیموں کے بارے میں خواتین کو جانکاری دی گئی جبکہ انہیں مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں کے تعلق سے بھی معلومات فراہم کی گئی۔
آگاہی پروگرام میں مرکزی معاونت والی اسکیموں سمیت جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے روزگار بخش اسکیموں سمیت دیگر کئی پروگرامز اور فلاحی اسکیموں کے بارے میں نہ صرف جانکاری دی گئی بلکہ ان اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کی تلقین کی گئی۔ آگاہی پروگرام کی صدارت بی جے پی مہیلا مورچہ (جموں و کشمیر ونگ) کی نائب صدر ببیتا بھٹ نے سمیت ضلع صدر مہیلا مورچہ دیونندر کور کے علاوہ دیگر کارکنان نے شرکت کی۔