پلوامہ:’’مرکزی حکومت جموں وکشمیر کو تعمیر وترقی کے نقشے پر لانے کے لیے وعدہ بند ہے اور آنے والے سال میں یہاں اسمبلی انتخابات منعقد کیے جا سکتے ہیں، جس کے لیے بی جے پی پوری طرح سے تیار ہے۔‘‘ ان خیالات کا اظہار حالیہ دنوں واپس بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ شامل ہونے والے ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ، ترال اوتار سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کے دوران کیا۔ BJP Leader Avtar Singh on JK Assembly Polls
اوتار سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’پانچ سال بعد انتخابات منعقد ہونا جمہوری نظام کا ایک اہم حصہ ہے تاہم جموں وکشمیر میں خاندانی سیاست نے لوگوں کو جس دلدل میں پھنسایا تھا اس ست باہر نکالنے کی کوششیں مودی حکومت کر رہی ہے اور یہاں بھی عوامی حکومت قائم کرنے کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔‘‘