پلوامہ: ’’بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کو لیکر سیاست نہ کرے۔ بھارت کے شہری 1947 سے اپنے ملک کا پرچم لہرا رہے ہیں۔ Pulwama Congress Leader on Har Ghar Jhanda کسی بھی فرد پر جھنڈا لہرانے کو تھوپا نہیں جا سکتا، اس کے غلط اثرات سامنے آ سکتے ہیں۔‘‘BJP is playing politics with Tricolor says congress leader ان باتوں کا اظہار کانگریس کے سینئر لیڈر اور بی ڈی سی چیئرمین کاکاپورہ، پلوامہ عمر جان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’ہم 1947 سے وادی کشمیر میں قومی پرچم لہراتے آئے ہیں اور اس کو لے کر بی جے پی کو اب سیاست نہیں کرنی چاہیے، اس سے قومی پرچم کے وقار کو زک پہنچتی ہے۔‘‘ Congress Leader on Har Ghar Tiranga عمر جان نے دعویٰ کیا کہ ’’وادی کشمیر میں جیسے بھی حالات رہے، ہم نے قومی پرچم پر آنچ نہیں آنے دی اور ہمیشہ ترنگا لہرایا۔ تاہم اب بی جے پی لیڈران اس کو لے کر سیاست کر رہے ہیں۔‘‘