پلوامہ: جموں و کشمیر میں ان دنوں سیاسی سرگرمیوں زور و شور سے شروع ہوگئی ہے۔ بی جے پی سمیت جموں و کشمیر کی مقامی سیاسی جماعتیں ان دنوں مخلتف علاقوں میں سیاسی ریلیوں کا انعقاد کرتی ہیں، تاکہ لوگوں کو اسمبلی انتخابات کے لیے تیار کرسکیں اور انہیں اپنی طرف مائل کر سکیں۔ اس سلسلے میں آج ضلع پلوامہ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے کارکنان کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے آئے ہوئے کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر کارکنان کو درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی گئی اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی کی گئی۔ NC Party Convention in Pulwama
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے رہنماؤں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کریں تاکہ آنے والے انتخابات میں نیشنل کانفرنس برسر اقتدار آئے۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے پاس جاکر لوگوں کے مسائل جاننے کی کوشش کریں تاکہ ان کو انتظامیہ کی نوٹس میں لاکر حل کروایا جائے۔
اس اجلاس میں نیشنل کانفرنس کے سابق ایم ایل اے پلوامہ محمد خلیل بند، ایم ایل سی ترال غلام نبی، نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر اور سابق ایم ایل اے غلام محی الدین میر نے شرکت کی۔ اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر اور سابق ایم ایل اے غلام محی الدین میر نے بات کرتے ہوئے کہا لوگ اس وقت لوگ پریشانیوں میں مبتلا ہیں اور ان کے مسائل کا ازالہ کرنے کے لیے نیشنل کانفرنس عوام رابطہ مہم چلا رہی ہے۔