اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کی جانب سے پلوامہ میں گاوں چلو ابھیان مہم - بی جے پی جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کے ہر ایک علاقہ میں ان دنوں وکست بھارت سنکلپ یاترا اور گاوں چلو ابھیان کے تحت پروگرامز منعقد کیے جارہے ہیں۔ ان پروگرامز کا مقصد عام لوگوں کو سرکاری اسکمیوں کے بارے میں جانکاری دینا ہے۔

Bjp held gawoon-chalo-abhiyan- Program in-pulawama
Etv Bharatبی جے پی کی جانب سے پلوامہ میں گاوں چلو ابھیان مہم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 3:42 PM IST

بی جے پی کی جانب سے پلوامہ میں گاوں چلو ابھیان مہم

پلوامہ:گاوں چلو ابھیان اور وکست بھارت سنکلپ یاترا کے حوالے سے ضلع پلوامہ کے پنچایت حلقہ پنگلینہ اور پنچایت حلقہ تریچھ میں پروگرام منعقد ہوا۔بی جے پی حلقہ صدر پلوامہ راج محمد وانی نے پارٹی کے دیگر سینیئر ممبران کے ساتھ اس پروگرام میں حصہ لیا۔ پروگرام کا مقصد مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔

ان پروگرامز میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور اہلکاروں نے لوگوں کو مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا اور لوگوں سے بات چیت کی اور انہیں اسکیموں کے لئے رجسٹر کرنے اور مختلف روزگار اور فلاحی اسکیموں کے تحت فوائد حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ اس اقدام کا مقصد ان تبدیلی کی اسکیموں کو لوگوں کے قریب لانا اور ترقی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

مزید پڑھیں:


میڈیا سے بات کرتے ہوئے حلقہ صدر بی جے پی پلوامہ راج محمد وانی نے کہا کہ عوام حکومت کے اس اقدام سے بہت پر جوش ہیں جس کے ذریعے حکومت عوام کے فائدے کے لئے اسکیموں کو دہلیز تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کارکنان بھی وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کی اسکمیں گھر گھر پہچانے کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ لوگ ان اسکیموں سے فائدہ حاصل کر سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details