آج 5 اگست کے موقع پر ضلع پلوامہ کے محتلف علاقوں میں بھارتی جنتا پارٹی کے کارکنوں نے آج قومی پرچم لہرائے اور پرچم کو سلامی دی۔
اس سلسلے میں ضلع پلوامہ کے پانپور، اونتی پورہ، ترال اور پلوامہ کے محتلف علاقوں میں بی جی پی کارکنان نے قومی پرچم کے ساتھ ساتھ بھارتی جنتاپارٹی کا پرچم بھی لہرایا گیا ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد پورے جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ کی آئینی حیثیت کو تبدیل کیا گیا تھا۔
اس موقع پر بی جے پی کے ضلع صدر پلوامہ سجاد رینہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں دفعہ 370 اور 35 A کے منسوخی کے 2 سال مکمل ہونے پر جشن منا جارہا ہیں۔
پلوامہ کے مختلف علاقوں میں قومی پرچم لہرایا گیا - etv bharat urdu
پانچ اگست 2019 کو جموں وکشمیر کے آئینی حیثیت کو تبدیل کیا گیا جس کے بعد جموں وکشمیرکودوحصوں میں تقسيم کیا گیا۔
پلوامہ کے مختلف علاقوں میں قومی پرچم لہرایا گیا
انہوں نے کہا کہ عوام نے بی جے پی حکومت پر اچھا بھروسہ کیا ہے جبکہ جموں و کشمیر کی دوسرے سیاسی جماعتوں نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے نام پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو لوٹا جارہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 65 سالوں سے مفتی اور عبد اللہ جیسے خاندانوں نے عوام کو بے وقوف بنایا ہے لیکن اب وقت بدل گیا ہے عام لوگ مرکز کے زیر اہتمام اسکیموں سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔