اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کے ضلعی صدر سجاد رینا نے اظہار تشکرکیا

بی جے پی کے ضلعی صدر سجاد رینا نے ضلع انتظامیہ پلوامہ کی بروقت کارروائی اور لوگوں کی مدد کرنے کے لئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

بی جے پی کے ضلعی صدر سجاد رینا نے اظہار تشکر کیا
بی جے پی کے ضلعی صدر سجاد رینا نے اظہار تشکر کیا

By

Published : Jan 8, 2021, 10:46 PM IST

سجاد رائنا نے شدید برف باری کے دوران بروقت کارروائی کرنے پر ڈی سی، اے ڈی سی پلوامہ ، اے ڈی سی ترال ایس ایس پی پلوامہ، ایس ایس پی اونتی پورہ اور تمام ضلع افسران کا شکریہ اداکیا۔

سجاد رائنا نے کہا کہ شدید برف باری کے وقت ضلع انتظامیہ پلوامہ نے مثالی کام کیا۔

انہوں نے کہا انتظامیہ نے بجلی بروقت بحال کی وہیں سڑکوں کے ساتھ ساتھ گلی کوچوں سے برف ہٹائے گئی۔ تو وہیں انتظامیہ نے ضرورت مند مریضوں کو امداد فراہم کی۔

وہیں انتظامیہ نے ضلع میں بڑے پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جیسی قابل ستائش کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا ایسے اقدام سے لوگوں کی انتظامیہ پر بھروسہ اور امید بڑھ جاتی ہے تو وہیں ضلع انتظامیہ پلوامہ لوگوں کے بھروسے اور امید پر پورا اترا ہے جس کے لئے انہوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: حاملہ خاتون کو چارپائی سے اسپتال پہنچایا

ABOUT THE AUTHOR

...view details