اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Activists ‘Assaulted’, Staged Protest: بی جے پی کارکنان کا ’زد و کوب‘، کارکنان نے کیا احتجاج - بی جے پی کارکنان پر پلوامہ می حملہ

بی جے پی ضلع صدر، پلوامہ، کی سرکاری رہائش گاہ میں دو فریقوں کے مابین ’’ثالثی میں ناکام‘‘ بی جے پی کارکنان پر مبینہ طور فریقین میں سے ایک گروہ نے پارٹی کارکنان پر حملہ کیا سرکاری املاک کو، بی جے پی کے مطابق، نقصان پہنچایا۔

a
a

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 6:49 PM IST

بی جے پی کارکنان کا ’زد و کوب‘، کارکنان نے کیا احتجاج

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ’’انصاف‘‘ کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کر رہے کارکنان نے دعویٰ کیا کہ وہ پارٹی کے ضلع صدر محمد لطیف بٹ کی سرکاری رہائش گاہ پر تھے جس دوران ’’شر پسند نے بی جے پی کارکان پر حملہ کرکے زد و کوب کیا۔‘‘

احتجاج میں شامل بی جے پی کارکنان نے پولیس سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ’’پارٹی ارکان پر حملہ کرنے والوں سخت سزا‘‘ دئے جانے کا مطالبہ کیا۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی جے پی کارکنان نے بتایا کہ ڈرائیوروں کے دو وفود ایک تنازعہ حل کرنے میں مدد کے لیے ضلع صدر کی رہائش گاہ پر آئے ہوئے تھے۔ اور دونوں دفود میں اختلاف کے باعث دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی کوشش میں پارٹی کارکنوں نے ملوث جماعتوں کو احاطے سے ہٹانے کی کوشش کی، تاہم معاملہ نے ایک سنگین رخ اختیار کیا جب چند افراد دفتر میں داخل ہوئے اور پارٹی کے کارکنوں پر پُرتشدد حملہ کیا، اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

مزید پڑھیں:BJP Leader Beaten by Slippers بی جے پی رہنما کی چپل سے پٹائی

اس حوالہ سے بی جے پی رکن نیاز احمد نے حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’حملہ کرنے والوں کو پکڑ کر قانون کے مطابق ان سے نمٹا جائے۔ ہم یہ بھی درخواست کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر ہماری پارٹی کے کارکنوں کو بدنام کرنے کے ذمہ دار افراد کی نشاندہی کی جائے اور ان کے خلاف بھی کارروائی انجام دی جائے۔ ادھر، بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے ایس ایس پی پلوامہ سے اس معاملے میں ذاتی مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی درخواست کی۔ دریں اثناء، پلوامہ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details