اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehbooba and Ilteja Mufti Joins BJY: محبوبہ اور التجا مفتی بھارت جوڑو یاترا میں شامل - بھارت جوڑو یاترا جنوبی کشمیر

گزشتہ روز ’’سیکورٹی انتظامات میں کوتاہی‘‘ کے الزامات کے بعد امروز بھارت جوڑو یاترا کے دوران سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات دیکھے گئے۔ چرسو، اونتی پورہ سے یاترا گالندر پانپور پہنچی اور اتوار کو یاترا آخری پڑاؤ سرینگر کے لیے روانہ ہوگی۔ ٍ

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 28, 2023, 4:56 PM IST

Updated : Jan 28, 2023, 5:09 PM IST

بھارت جوڑو یاترا آخری پڑاؤ کی اور

پلوامہ:گزشتہ روز اچانک منسوخ کیے جانے کے بعد ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ ہفتہ کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں چرسو، اونتی پورہ سے دوبارہ شروع ہوئی اور لیتہ پورہ میں اپنا پہلا پڑؤ مکمل کیا۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور کانگریس کی قومی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی یاترا میں شرکت کی وہیں لیتہ پورہ کے مقام پر یاترا کو روک کر راہل گاندھی نے سنہ 2019میں ہلاک ہوئے سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ سے یاترا دوسرے پڑاؤ کے تحت گالندر، پانپور پہنچی۔ اور اتوار کی صبح پانتھہ چوک، سرینگر سے دوبارہ آخری سفر کے تحت یاترا ڈل جھیل سے ہوتے ہوئے کانگریس آفس، سرینگر پر اختتام پذیر ہوگی۔ جبکہ پیر کو سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں جلسہ سے راہل گاندھی کے خطاب کے ساتھ ہی یاترا اختتام پذیر ہوگی۔

گزشتہ روز ’’سیکورٹی انتظامات میں کوتاہی‘‘ کے الزامات کے بعد کانگریس نے جنوبی کشمیر میں یاترا کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم پولیس نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے یاترا کے لیے معقول انتظامات کا دعویٰ کیا تھا۔ ادھر، ہفتہ کو شروع ہوئی یاترا کے دوران سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے اور یاترا میں سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، ان کی دختر التجا سمیت محبوبہ مفتی کی والدہ بھی اونتی پورہ میں یاترا میں شامل ہوئیں۔ وہی لیتہ پورہ پہنچنے پر راہل کی ہمشیرہ پرینگا گاندھی بھی یاترا میں شامل ہوئیں۔

مزید پڑھیں:Gandhi Pays Tribute to Slain CRPF Personnel : راہل گاندھی نے کیا سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش

یاد رہے کہ اس سے قبل جموں و کشمیر کے سابق وزراء اعلیٰ عمرعبداللہ اور فاروق عبداللہ نے بھی بھارت جوڑا یاترا میں شرکت کی جبکہ سی پی آئی ایم، پینتھرس پارٹی اور شیو سینا سمیت دیگر متعدد سیاسی جماعتوں نے یاترا میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:Kharge Writes to Amit Shah بھارت جوڑو یاترا کشمیر میں، کھرگے کی شاہ سے معقول سکیورٹی انتظامات فراہم کی اپیل

Last Updated : Jan 28, 2023, 5:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details