اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: یوم آزادی سے قبل اسکولز کے بورڈ تبدیل - نصب کردہ بوڈوں میں قومی پرچم

یوم آزادی 2021 سے قبل ضلع پلوامہ کے کئی اسکولوں کے بورڈ تبدیل کیے گئے ہیں۔ جبکہ باقی سرکاری اسکولوں کے بورڈ یوم آزادی کے بعد تبدیل کیے جائیں گے۔

before independence day the boards of many schools in Pulwama district have been changed-jk10020
پلوامہ: یوم آزادی سے قبل اسکولز کے بورڈ تبدیل

By

Published : Aug 12, 2021, 7:58 PM IST

Updated : Aug 12, 2021, 8:23 PM IST

اطلاعات کے مطابق یوٹی انتظامیہ نے مارچ میں محمکہ تعلیم کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ تمام سرکاری اسکولوں میں بورڈ تبدیل کریں جس کے بعد ضلع پلوامہ میں محمکہ تعلیم نے کئی اسکولوں میں نئے بورڈ نصب کیا ہے۔

ویڈیو
نئے نصب کردہ بوڈوں میں قومی پرچم کا بیک گراؤنڈ دیا گیا ہے پھر اس کے بعد اسکول کا نام لکھا گیا ہے۔ ضلع کے کئی سرکاری اسکولوں میں یہ بورڈز نصب کیے گئے ہیں۔اس ضمن میں محمکہ تعلیم کے ایک عہدے دار نے تفصیلات دیتے ہوئے کہاکہ ضلع پلوامہ میں کئی سارے اسکولز میں یہ بورڈز نصب کیے گئے ہیں، جبکہ باقی اسکولوں میں یوم آزادی کے بعد نئے بورڈ نصب کیے جائیں گے۔'انہوں نے کہاکہ سرکاری نے مارچ میں ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھاکہ سبھی سرکاری اسکولوں کے بورڈ کے بیک گراؤنڈ کو تبدیل کرکے قومی پرچم کا بیک گراؤنڈ دیا جائے اور پھر اس پر اسکول کا نام درج کیا جائے۔'انہوں نے کہاکہ ضلع کے سبھی سرکاری اسکولوں کے بورڈ تیار ہیں۔ کچھ کو نصب کیا گیا ہے، جبکہ کچھ کو یوم آزادی کے بعد نصب کیا جائے گا۔
Last Updated : Aug 12, 2021, 8:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details