اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bear Attack in Tral: ریچھ کے حملے میں شہری زخمی - ریچھ حملہ شہری زخمی

وادی کشمیر میں انسانوں اور جنگلی جانوروں کے درمیان تصادم نئی بات نہیں ہے تاہم امسال اس طرح کے حملوں میں بتدریج اضافہ، عوامی حلقوں میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

a
a

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 12:28 PM IST

پلوامہ (جموں کشمیر):جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال علاقے میں بدھ کے روز ریچھ کے حملے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جس کو علاج و معالجے کے لیے سرینگر ریفر کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ گلشن پورہ ترال میں ایک کھیت میں ریچھ نے عبد الخالق پالم نامی خانہ بدوش پر حملہ کیا۔ زخمی ہوئے شخص کو شدید چوٹیں آئیں اور اسے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر ریفر کر دیا۔ تاہم اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی شہری کی حالت مستحکم ہے۔

چند ماہ قبل قصبہ گجر بستی نارستان میں اسی طرح کے ایک اور واقعے میں محمد عبد اللہ کے نام سے ایک بزرگ ریچھ کے حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ ترال علاقے میں جنگلی جانوروں کے انسانی بستیوں میں داخل ہونے اور عوام پر حملہ کرنے کے واقعات سے پورے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگ الزام عائد کر رہے ہیں کہ محکمہ جنگلی حیاتیات اس حوالے سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:tral man injured in bear attack: ترال، ریچھ کے حملہ میں شہری زخمی

واضح رہے کہ رواں برس مارچ اور اپریل کے مہینے میں ضلع پلوامہ کے متعدد دیہات میں ریچھ کے حملوں میں میں قریب دو درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ جنگلی جانوروں کا مسکن تنگ ہونے سے وہ اور خاص طور پر تیندوے اور ریچھ انسانی بستیوں کا رخ کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details