اردو

urdu

ETV Bharat / state

Man Injured in Bear Attack: ریچھ کے حملہ میں ایک شدید زخمی - ریچھ کے حملہ میں ایک شخص شدید طور پر زخمی

ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں ریچھ کے حملہ میں زخمی ہوئے شخص کو بہتر طبی امداد کے لیئے ضلع اسپتال پونچھ ریفر کر دیا گیا۔Bear Attack Leaves Man Seriously Injured

ریچھ کے حملہ میں ایک شدید زخمی
ریچھ کے حملہ میں ایک شدید زخمی

By

Published : May 23, 2023, 2:32 PM IST

ریچھ کے حملہ میں ایک شدید زخمی

پونچھ (جموں و کشمیر) :سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں ریچھ کے حملہ میں ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔ مقامی باشندوں کی مطابق تحصیل منڈی کے بیدار علاقے سے تعلق رکھنے والا قریب 50سالہ شخص ممتاز احمد ولد وزیر محمد صبح سویرے گھر سے نکلا اور رہائشی مکان کے قریب ہی اچانک ایک ریچھ نے اس پر حملہ کرکے اسے لہو لہان کر دیا۔ مقامی باشندوں نے خون میں لت پت ممتاز احمد کو سب ضلع اسپتال منڈی پہنچایا۔ جہاں بنیادی علاج و معالجہ کے بعد اسے ضلع ہسپتال پونچھ ریفر کر دیا گیا۔

بلاک میڈیکل آفیسر، منڈی، ڈاکٹر نصرت النساء بھٹی نے اس حوالہ سے میڈیا نمائندوں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ’’زخمی ہوئے شہری کو جوں ہی اسپتال پہنچایا گیا، فوری طور پر اس کا علاج و معالجہ شروع کیا گیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ عام طور پر ریچھ پوری طاقت سے حملہ آور ہوتا ہے، اور اسپتال میں لائے گئے زخمی کے سر اور بازو پر گہری چوٹیں آئیں ہیں جس کے پیش نظر اسے بہتر علاج کے لیے ضلع اسپتال پونچھ ریفر کر دیا گیا۔

ایک مقامی سرپنچ، رفیق مدنی، نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز احمد محنت مزدوری کرکے اپنے اور اہل و عیال کے لیے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرتا تھا اور ریچھ کے حملہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے متاثرہ کی مالی امداد کیے جانے کے ساتھ ساتھ جنگلی جانوروں کو انسانی بستوں سے دور رکھنے کے حوالہ سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا: ’’یہ پہلا ایسا معاملہ نہیں، بلکہ ماضی میں بھی ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں، اور ریچھ کے حملوں میں اب تک نہ صرف کئی جانیں تلف ہوئیں بلکہ بعض افراد عمر بھر کے لئے معذور بن چکے ہیں۔‘‘

انہوں نے انتظامیہ، محکمہ وائلڈ لائف کے سے ضلع پونچھ کے بالائی علاقوں میں عملہ تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ منڈی سمیت دیگر علاقوں - جہاں جنگلی جانوروں کا انسانی بستیوں پر حملہ کے زیادہ امکانات ہیں - کا خصوصی دورہ کرکے جنگلی جانوروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے اور اس طرح کے واقعات مستقبل میں روکے جانے کے حوالہ سے مزید انتظامات کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:Bear Attack in Pulwama ترال میں ریچھ کے حملے میں چار افراد کو زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details