اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: بی ڈی سی چیئرمین کی ٹھیکہ داروں کے ساتھ میٹنگ - رقومات واگزار

ضلع پلوامہ بی ڈی او آفس، لاسی پورہ میں بی ڈی سی چیئرمین نے ٹھیکہ داروں کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

پلوامہ: بی ڈی سی چیئرمین کی ٹھیکہ داروں کے ساتھ میٹنگ
پلوامہ: بی ڈی سی چیئرمین کی ٹھیکہ داروں کے ساتھ میٹنگ

By

Published : Sep 21, 2020, 6:37 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بی ڈی سی چیئرمین نے پیر کو ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ ٹھیکہ داروں کے ساتھ بی ڈی او آفس لاسی پورہ میں میٹنگ منعقد کی۔

اس سلسلے میں ٹھیکہ داروں کے علاوہ علاقے کے سرپنچوں نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔ وہیں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفود نے بھی چیئرمین کو اپنے علاقوں میں ہو رہے کاموں کے بارے میں آگاہ کیا۔

پلوامہ: بی ڈی سی چیئرمین کی ٹھیکہ داروں کے ساتھ میٹنگ

اس سلسلہ میں بی ڈی سی چیئرمین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’بیک ٹو ولیج 1اور 2 میں شروع کیے گئے کاموں کو 50فصدی مکمل کیا گیا ہے تاہم محکمہ آر آینڈ بی اور محکمہ پی ڈی ڈی کی جانب انجام دیے جانے والے متعدد کام باقی ماندہ ہیں۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’پی ایم آئی اے‘ سکیم کے تحت لوگوں کو مکان تعمیر کرنے کے لئے ابھی تک رقومات واگزار نہیں کی گئیں ہیں، اس ضمن میں انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ عوام کو راحت پہنچانے کے لیے جلد سے جلد رقومات واگزار کی جائیں۔

دریں اثناء بی ڈی سی چیئرمین نے کہا کہ ’’حفاظتی انتظامات کے پیش نظر ہم مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عوام کو درپیش مسائل کا زمینی سطح پر مشاہدہ نہیں کر پاتے ہیں۔‘‘ انہوں نے انتظامیہ سے عوامی نمائندوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details