اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: بی ڈی سی چیرمین نے آری گام کا دورہ کیا - جموں و کشمیر

دورے کے دوران مختلف وفود نے بی ڈی سی چیرمین کی نوٹس میں مختلف معاملات لائے اور اس نے ان مسائل کے حل کرنے کے لیے موقع پر ہی ھدایات جاری کیں۔

BDC chairman avtar singh visits Arigam tral
ترال: بی ڈی سی چیرمین نے آری گام کا دورہ کیا

By

Published : Sep 14, 2020, 1:41 PM IST

بھاجپا رہنما اور بی ڈی سی چیرمین اوتار سنگھ نے آج ترال کے آری گام گاؤں کا دورہ کر کے وہاں دیہی ترقی کے مختلف کاموں کا جائزہ لیا۔ جس کے بعد موصوف نے مقامی وفود سے گفتگو کی اور انکے مسائل غور سے سنے۔

تفصیلات کے مطابق اوتار سنگھ نے آری گام پہنچ کر وہاں دیہی ترقی کے مختلف کاموں کا جائزہ لیا جس دوران انہوں نے دیہی ترقی کی طرف سے تعمیر کیے گئے شمشان گھاٹ کا بھی معائنہ کیا۔

ترال: بی ڈی سی چیرمین نے آری گام کا دورہ کیا

دورے کے دوران مختلف وفود نے بی ڈی سی چیرمین کی نوٹس میں مختلف معاملات لائے اور اس نے ان مسائل کے حل کرنے کے لیے موقع پر ہی ھدایات جاری کیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوتار سنگھ نے بتایا کہ دو اکتوبر سے شروع ہونے والے بیک ٹو ولیج تین سے قبل 'جن ابھیان' نامی پروگرام میں عوامی شمولیت پر زور دیا تاکہ عوام کے بنیادی مسائل حل ہو سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حال ہی میں مرکز کی طرف سے پنچایتوں کو دس لاکھ روپے واگزار کیے گئے جن سے دیہی ترقی کو چار چاند لگ سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details