ترال: جنوبی کشمیر کے ترال میں موسم سرما کی دستک کے ساتھ ہی جہاں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے وہیں آج بٹ نور بالا کے لوگوں نے علاقے میں ناقص بجلی سپلائی اور بجلی کے بوسیدہ ترسیلی نظام اور فیس میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیا۔
Protest Against PDD in Bathnoor Bala بٹ نور بالا کے لوگ محکمہ بجلی سے نالاں - بجلی کی ناقص سپلائی کے خلاف خاموش احتجاج
ترال کے بٹ نور بالا کے مقامی لوگوں نے علاقے میں بجلی کی ناقص سپلائی کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔ Bathnoor Bala Residents Protest Against PDD
مقامی لوگوں نے خاموش احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سال پہلے یہاں بجلی کے کھمبے لگائے گئے تھے جو پوری طرح خستہ حالی کے شکار ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی مرتبہ محکمہ سے اپیل کی پھر بھی اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ اب لوگوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اس جانب توجہ دے کر جلد سے جلد کام شروع کیا جائے تاکہ ہمارا مسئلہ حل ہو جائے۔ Bathnoor Bala Residents Protest Against PDD
یہ بھی پڑھیں :Tral Lacks Basic Facilities جنوبی کشمیر کا ترال علاقہ نظر انداز کیوں؟