پلوامہ:ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری جو کہ ضلع سطح کی عمل درآمد کمیٹی، سماگرا شکشا کے چیئرمین بھی ہیں، نے ضلع کیپیکس، یو ٹی کیپیکس، پی آر آئی، بی ڈی سی، ڈی ڈی سی اور کے تحت محکمہ تعلیم کے تمام کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ Education Dept Review Meeting in Pulwama
اجلاس میں چیف ایجوکیشن آفیسر، نذیر احمد نے شرکت کی۔ وہیں پرنسپل، تحصیلدار، محکمہ تعلیم کے انجینئرنگ ونگ کے سابق انجینئر، زونل ایجوکیشن آفیسرز کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران اور اہلکاروں نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔
ڈی سی پلوامہ نے محکمہ تعلیم کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی وہیں محمکہ تعلیم کے افسران نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو محمکہ تعلیم کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ اس موقع پر ڈی سی نے پی آر آئی، سماگرا کے ذریعے تعلیمی شعبے میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ سماگرا کے تحت اسکول کی عمارتوں کی حالت، اسکول چھوڑنے کی شرح، اسکول سے باہر بچوں، عملے کی پوزیشن اور تمام کاموں میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔ مزید پڑھیں:
ضلع ترقیاتی کمشنر نے محمکہ تعلیم کے افسران پر زور دیا کہ وہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر کریں، ساتھ ہی زیادہ سے زیادہ بچوں کا سرکاری اسکولوں میں اندارج کروائیں تاکہ کہ ہر ایک فرد تعلیم کے نور سے منور ہو۔