پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے سابق سرکاری ملازم باری اندرابی کو ضلع پلوامہ ڈی ڈی سی کونسل چیئرمین امیدوار نامزد کیا ہے جس کے انتخابات 10 فروری کو منعقد کئے جارہے ہیں جبکہ نیشنل کانفرنس کے ممبر کو نائب صدر امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
پلوامہ ضلع پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کے لئے وادی میں کولگام کے بعد دوسرا ضلع ہوگا جہاں یہ کونسل میں چیئرمین اور نائب چیئرمین منتخب کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
ضلع پلوامہ میں پی ڈی پی (7) اور نیشنل کانفرس (2) کے ممبران حالیہ انتخابات میں منتخب ہوئے تھے اور پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن اس کونسل پر اپنا قبضہ جما لینے کی تیاریاں کر رہا ہے۔
وہیں نیشنل کانفرنس کے ممبر عبدالعزیز میر اس کونسل کے نائب چیئرمین امیدوار نامزد کئے گئے ہیں اور ان کی پی ڈی پی کے ممبران حمایت کریں گے۔
اس کونسل میں پی ڈی پی نے سات ڈی ڈی سی حلقوں میں کامیابی حاصل کی تھی جن میں محروس لیڈر وحید پرہ بھی شامل ہے جبکہ نیشنل کانفرس نے دو حلقوں میں جیت درج کی تھی۔
پی ڈی پی ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ چیئرمین اور نائب چیئرمین امیدوار کو نامزد کرنے کے سلسلے میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے آج صبح اپنی گپکار رہائش گاہ میں پارٹی کے ڈی ڈی سی ممبران کی میٹنگ طلب کی جس دوران انہوں نے فیصلہ لیا کہ باری انداربی کو چیئرمین عہدے کے لئے امیدوار نامزد کیا جائے۔
باری انداربی اونتی پورہ ڈی ڈی سی حلقے سے منتخب ہوئے تھے اور وہ پولیس میں بطور پبلک پراسیکیوٹر تعینات تھے لیکن سنہ 2011 میں انہوں نے استعفی دے کر پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
باری اندرابی پلوامہ ڈی ڈی سی سے پی ڈی پی کے چیئرمین امیدوار - ای ٹی وی بھارت
نیشنل کانفرنس کے ممبر عبدالعزیز میر اس کونسل کے نائب چیئرمین امیدوار نامزد کئے گئے ہیں اور پی ڈی پی کے ممبران ان کی حمایت کریں گے۔
وہیں نیشنل کانفرس نے پارٹی کے بزرگ کارکن عبدالعزیز میر کو وائس چیئرمین عہدے کے لئے نامزد کیا ہے۔
پلوامہ ضلع کی 14 ڈی ڈی سی میں پی ڈی پی کو سات، نیشنل کانفرنس کو دو، بی جے پی کو ایک نشست پر کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ آزاد امیدواروں کی تعداد چار ہے-
پی ڈی پی نے اس کونسل میں وحید پرہ کو چیئرمین بنانے کا فیصلہ لیا تھا، تاہم حراست میں ہونے کی وجہ سے وہ حلف نہیں اٹھا سکے جس کی وجہ سے باری انداربی ہی ان کا متبادل تھے۔
10 فروری کو ہونے والے چیئرمین انتخابات میں حراست میں ہونے کی وجہ سے وحید پرہ اپنا ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔