اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bank Guard shot at, Rifle Snatched: نامعلوم مسلح افراد نے بینک گارڈ کو زخمی کر کے رائفل چھین لی - جنوبی کشمیر

جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع پلوامہ میں نامعلوم مسلح افراد نے بینک سیکورٹی گارڈ پر گولی برسا کر اسے زخمی کر دیا۔ حملہ آور گارڈ کی رائفل چھین کر فرار Rifle Snatching in Pulwama ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Bank Guard shot at, Rifle Snatched : نامعلوم مسلح افراد نے بینک گارڈ کو زخمی کرکے رائفل چھین لی
Bank Guard shot at, Rifle Snatched : نامعلوم مسلح افراد نے بینک گارڈ کو زخمی کرکے رائفل چھین لی

By

Published : Mar 10, 2022, 6:00 PM IST

Updated : Mar 10, 2022, 6:57 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جمعرات کی دوپہر ضلع ہسپتال کے نزدیک جموں و کشمیر بینک کے کلسٹر برانچ کی سیکورٹی پر مامور ایک گارڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے گولی چلا کر اسے زخمی کر دیا، Bank Guart shot at, Rifle Snatched مسلح افراد گارڈ کی رائفل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب Rifle Snatching in Pulwama ہو گئے۔

نامعلوم مسلح افراد نے بینک گارڈ کو زخمی کر کے رائفل چھین لی

زخمی سیکورٹی گارڈ کو فوری طور ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔ زخمی سیکورٹی گارڈ کی شناخت ٹہاب، پلوامہ کے رہنے والے عبد الحمید وانی کے طور پر ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کی دوپہر نقاب پوش بینک میں داخل ہوئے اور انہوں نے بینک گارڈ پر گولی چلائی جو اسکی ٹانگ میں پیوست ہو گئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق حملہ آور گارڈ سے رائفل چھین کر فرار ہو گئے۔

دریں اثناء، حفاظتی اہلکاروں نے حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔

Last Updated : Mar 10, 2022, 6:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details