عید الاضحٰی کے پیش نظر ان دنوں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کا معاملہ اپنے عروج پر ہوا کرتا تھا اور لوگ قربانی کے جانوروں کی خریداری کرنے میں کافی مشغول نظر آتے تھے۔
تاہم رواں برس عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب بازار سنسان اور سڑکیں ویرآن نظر آرہی ہیں، جس کا اثر قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت پر پڑ رہا ہے۔
اس سلسلے میں قربانی کے جانور فروخت کرنے والے کچھ بکروالوں نے کہا کہ رواں برس انہیں کئی طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو ان کے لیے باعث تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ' ان دنوں وہ اپنی بھیڑ بکریاں فروخت کر کے سال بھر کا روزگار جمع کرتے تھے تاہم اس بار سینکڑوں کلو میٹر کی مسافت طے کرنے کے بعد بھی انہیں کوئی خریدار نہیں مل رہا ہے۔