پلوامہ (جموں کشمیر) :ایک طرف انتظامیہ کھیل کود کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کا دعوی کر رہا ہے وہیں دوسری طرف ترال میں کھیل سرگرمیوں کے لیے موجود واحد سپورٹس گروانڈ بجہ ونی سپورٹس گراؤنڈ میں لیولنگ نہ کیے جانے سے کھلاڈیوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مقامی کھلاڈیوں کے مطابق پچھلے کئ بر سوں سے ترال علاقے میں کھیل سرگرمیاں کافی بڑھ رہی ہیں جو کہ ایک خوش آیند بات ہے تاہم زمینی سطح پر کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کی عدم موجودگی سے کھلاڈیوں کو زبردست مشکلات کا سامنا ہے اور بار بار کی گزارشات کے باوجود متعلقہ حکام اس جانب توجہ دینے سے گریزاں ہیں۔
شیخ امتیاز احمد نامی ایک کھلاڑی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بجہ ونی سپورٹس اسٹیڈیم میں گرچہ زرکثیر خرچ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک کرکٹ گراؤنڈ کی ہمواری پوری طرح نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے یہاں کھلاڑی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں اور نہ ہی یہاں اب تک تماشائیوں کے لیے بیٹھنے کی جگہ کا بھی کوئی انتظام ہے۔ اس لئے انتظامیہ کو اس حوالے سے اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔