پلوامہ:سرکار کی جانب سے بیک ٹو ولیج فورتھ (Back To village IV) کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ تاہم منتخب پنچایتی ممبران کی شکایت ہیں کہ ’’گرام سبھا اور بیک ٹو ولیج پروگرامز کے دوران عوامی سطح پر ٹھوس جانکاری کا فقدان پایا جاتا ہے۔‘‘ انہوں نے انتظامیہ سے عوام اور عوامی منتخب نمائندوں کو پروگرامز سے قبل ہی اعتماد میں لیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ Back to Village Programme in Kashmir
ضلع پلوامہ کے بلاک آفس ترال میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران پنچوں اور سرپنچوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مفاد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے پی آر آئی ممبران کو اعتماد میں لینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیک ٹو ولیج یا گرام سبھا پروگرامز کے انعقاد سے قبل اس حوالہ سے قبل از وقت آگاہی انتہائی ضروری ہے۔ Tral PRIs on Back to Village