اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: بیک ٹو ولیج پروگرام سے لوگ ناخوش کیوں؟ - ترال کی خبریں

ایل جی انتظامیہ کی ہدایت پر بیک ٹو ولیج سوم کے تحت وادی بھر میں پروگرامز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

Back to village program people unhappy
ترال: بیک ٹو ولیج پروگرام سے لوگ مایوس

By

Published : Oct 7, 2020, 12:46 PM IST

ترال کے دور افتادہ گاؤں دودھ مرگ میں بیک ٹو ولیج سوم کے تحت مقامی پرائمری اسکول کے احاطے میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں تمام محکمہ جات کے ملازمین سمیت مقامی سرپنچ عبد الرشید بھی شریک تھے۔

ترال: بیک ٹو ولیج پروگرام سے لوگ مایوس

اس تقریب میں طلبا کے درمیان کھیل کود کے سامان تقسیم کیے گئے۔ مقامی لوگوں نے اس مرتبہ بیک ٹو ولیج پروگرام میں اپنی سرد مہری دکھائی۔

مقامی لوگوں کے مطابق پہلے دو مراحل میں جو وعدے ان سے کیے گئے تھے ان میں بیشتر ابھی پورے نہیں ہوئے ہیں اور اب نئے مسائل کا ازالہ کیسے ہوگا۔

ایک مقامی بزرگ میاں خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے گزشتہ دو مرحلوں میں مقامی مسجد شریف کے پاس ایک بنڈ بنانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن وہ ابھی تک پورا نہیں ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے پروگرامز سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے بلکہ ان کا وقت ضائع ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details